اہم ترین

ایران کا دارالحکومت تہران میں بیک وقت پھٹنے والے 30 بم ناکارہ بنانے کا دعویٰ

ایران کی وزارت دفاع نے دارالحکومت تہران میں بیک وقت 30 بم نصب ہونے اور ان کو ناکارہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

ایران کی وزارت دفاع کے جاری کردہ بیان کے مطابق تہران کے مختلف قمامات پر 30 بم نصب کئےے گئے تو جو ایک ہی وقت میں پھٹنے تھے۔ اگر ایسا ہوجاتا تو بہت زیادہ جانی نقصان کا خدشہ تھا۔

ایرانی وزارت دفاع نے بم دھماکوں کی منصوبہ بندی کا الزام کسی پر نہیں لگایا تاہم مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں چند گرفتاریاں ہوئی ہیں جن کا تعلق براہ راست داعش سے ہے۔

ایران داعش کا شدید مخالف ہے۔ اس لئے داعش بھی ایران میں دہشتگردی کے کئی واقعات کی ذمہ داری قبول کرچکی ہے۔

2017 میں دساعش نے شیراز میں آیت الللہ خمینی کے مقبرے کو نشانہ بنایا تھا۔ اس واقعے مٰں کم از کم 15 افراد ہلاک جب کہ درجنوں زخمی ہپوگئے تھے۔

حالیہ چند برسوں کے دوران داعش کافی کمزور پڑ چکی ہے لیکن افغانستان، عراق اور ایران میں اس کی کارروائیوں کا خطرہ اب بھی برقرار ہے ۔

پاکستان