اہم ترین

واٹس ایپ کے ڈسپلے کا رنگ اور آئیکون بدلنے کی تیاریاں

دنیا کی سب سے معروف مسیجنگ ایئنڈ کالنگ ایپ واٹس ایپ کا ڈسپلے اور ۤئیکون تبدیل ہونے والے ہیں۔۔

دنیا کی سب سے معروف مسیجینگ اینڈ کالنگ ایپ واٹس ایپ اب خود میں بڑی تبدیلی کرنے والی ہے۔ جس کے بعد یہ سبز رنگ میں نہیں نظر آئے گی۔۔

دنیا بھر کی ایپس اپنی مارکیٹ ویلیو اور دلچسپی کا باعث بنی رہنے کے لیے نت نئی جدت اور سہولیات متعارف کراتی رہتی ہیں ۔۔ واٹس ایپ بھی خود میں اب تک کئی تبدیلیاں لائی ہے لیکن ایک چیز جو ہمیشہ سے ایک ہی ہے وہ ہے اس کے ڈسپلے کا رنگ ۔۔ یعنی یہ ہمیشہ سے ہی سبز (ہرا) رہا ہے ۔۔

واٹس ایپ نے اب اپنے ڈسپلے کے رنگ اور آئیکون میں تبدیلی پر کام شروع کردیا ہے۔۔ تاکہ یہ صارفین کے لئے زیادہ جاذب نظر ہوسکے۔۔

واٹس ایپ کا تھیم رنگ بجائے گہرے اور ہلکے سبز پر مشتمل ہوگا اور نئے آئیکون ایپ سیٹنگز اور چیٹ انفارمیشن اسکرین میں بھی دستیاب ہوں گے۔۔

ڈسپلے میں آنے والی تبدیلیاں اینڈرائیڈ اور آئی او ایس دونوں میں بھی دستیاب ہوں گی لیکن یہ ابھی آزمائشی مراحل میں ہے ۔۔ ایپ میں ان دونوں اپ ڈیٹس کے اطلاق میں ابھی کچھ وقت لگے گا۔۔

پاکستان