اہم ترین

ایشین گیمز 2023 میں شامل 7 ای اسپورٹس

پاکستانی ای گیمرز مستقبل میں ایشین گیمز میں اپنے ملک کا نام روشن کرسکتے ہیں کیونکہ ان گیمز کو اب باقاعدہ طور پر کھیلوں میں شامل کرلیا گیا ہے۔۔

جکارتہ میں 2018 میں منعقدہ ایشین گیمز میں ایک اسپرٹس گیم کو نمائشی طور پر جگہ دی گئی ۔ جس کےے بعد 2020 میں اولمپک کونسل آف ایشیا کی 39ویں جنرل اسمبلی میں اسپورٹس گیمز کو بھی باقاعدعہ کھیل کے طور پر شمال کرلیا گیا۔۔

چین کے شہر ہانگزو میں ایشین گیمز جاری ہیں اور اس میں 7 ای اسپورٹس گیمز بھی شامل ہیں۔ جن میں مختلف ملکوں کے گیمرز اپنے ملک کا سکہ جمانا چاہتے ہیں۔ وہ ای گیمز کون سے آیئے جانتے ہیں۔

لیگ آف لیجنڈز :

یہ گیم 2009 میں متعارف کرایا گیا تھا۔۔ وقت کے ساتھ اس گیم نے دنیا بھر کے گیمرز کو اپنا گرویدہ بنالیا ہے۔ صورت حال یہ ہے اب یہ گیم ایشین گیمز 2023 میں بھی شامل ہے۔۔

ایرینا آف ویلور ایشین گیمز ورژن:

یہ بھی ایک ملٹی پلیئر آن لائن جنگی میدان کا کھیل ہے، جسے موبائل آلات کے لیے خصوصی طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس گیمز میں 10 کھلاڑیوں کو دو ٹیموں میں بانٹ دیا جاتا ہے ۔ ہر ٹیم اپنے مد مقابل کو تباہ کرنے کے لیے کوشاں رہتی ہے۔۔

پیس ایلیٹ ایشین گیمز ورژن:

پیس ایلیٹ مشہور زمانہ گیم پب جی کا ری برانڈڈ ورژن ہے، پب جی کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ یہ پہلا گیم ہے جسے ایک ارب بار ڈاؤن لوڈ کیا گیا ہے۔۔

ڈوٹا 2:

یہ معروف گیم ڈیفنس آف دی اینیئنٹس کا سیکوئل ہے ۔ جس میں پانچ پانچ کھلاڑیوں کی دوٹیمیں اپنی مخالف ٹیم کے انفرا اسٹرکچر کو تباہ کرتی ہیں۔

ڈریم تھری کنگڈمز 2:

یہ دفاعی اور انتظامی حکمت عملی بنانے کا گیم ہے۔۔ اسے چین کے قدیم دور کنگڈم تھری کی پس منظر میں تخلیق کیا گیا ہے۔ جس میں کھلاڑی اپنی فوجیں بناکر جنگیں لڑتے اور اپنی فتوحات کو مستحکم بناتے ہیں۔

اسٹریٹ فائٹرز 5 چیمپئین ایڈیشن:

اس کلاسک فائٹنگ گیم مٰں کھلاڑی دو بدو اپنے مد مقابل سے لرتے ہیں۔ اس کے لئے وہ لڑائی کے منفرد انداز اور خاص داؤ پیچ رکھنے والے کرداروں کا انتخاب کرتے ہیں۔

ای اے سپورٹس آن لائن:

پہلے اس گیم کو فیفا آن لائن 4 کے نام سے جانا جاتا تھا لیکن بعد میں اسے موجودہ نام دیا گیا۔۔ یہ ایک فٹ بال اسمولیشن گیم ہے، جس میں کھلاڑی ورچوئل فٹ بال ٹیموں کا انتخاب کرکے حریف کو ہرانے کے لیے میدان میں اترتے ہیں۔۔

پاکستان کہاں کھڑا ہے؟

پاکستانی گیمرز کئی آن لائن گیمز می کمال مہارت رکھتے ہیں لیکن افسوس کی بات ہے کہ ایشین گیمز میں پاکستان کی کوئی ٹیم ای گیمز کے تمغے کے حصول میں موجود نہیں جب کہ بھارت کی چار ٹیمیں میدان میں ہیں۔۔

پاکستان