اہم ترین

آنکھوں پر پتی باندھ کر کم ترین وقت میں شطرنج کی بساط لگانے کا ریکارڈ 10 سالہ بچی کے نام

ملائیشیا کی 10 سالہ بچی نے آنکھوں پر پتی باند کر کم ترین وقت میں شطرنج کی بساط لگانے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔۔

گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق ملائیشیا سے تعلق رکھنے والے 10 سالہ شطرنج کی کھلاڑی نے آنکھوں پر پٹی باندھ کر صرف 45.72 سیکنڈ میں شطرنج کی بساط بچھاکر عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔۔

نیتمالار راجا شیکر بھی شطرنج کی کھلاڑی ہیں اور اپنے اسکول کی شطرنج ٹیم کی سب سے ہونہار کھلاڑی مانی جاتی ہیں۔۔

نیتمالار راجا شیکر نے 5 برس کی عمر سے اس کھیل میں وقت لگانا شروع کیا اور آج کو اسکول کی سطح پر مقابلوں میں حصہ لیتی ہیں۔

بچی کا کہنا ہے کہ اس نے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرنے کے لیے اس کی تکنیک کو سمجھا اور اس میں مہارت حاصل کی۔۔ اس نے سب سے پہلے اس ھوالے سے ریکارڈ بنانے والوں کی ویڈیوز دیکھیں۔۔

نیتمالار راجا شیکر بین الاقوامی شطرنج فیڈریشن کی رجسٹرڈ ممبر ہے۔ اس کا کہنا تھا کہ اس کے والد ہی اس کے کوچ ہیں۔ ہم تقریباً ہر روز ایک ساتھ کھیلتے ہیں

پاکستان