اہم ترین

پربھاس کا سالار شاہ رخ خان کی ڈنکی سے ٹکرائے گا، 2023 میں باکس آفس پر بڑا مقابلہ

بھارتی فلم انڈسٹری کے باہو بلی اور بادشاہ کے درمیان رواں برس دسمبر میں بھرپور جنگ چھڑنے والی ہے۔۔ جسے سپر اسٹارز کی اب کی سب سے بڑی لرائیوں مٰن سے ایک تصور کی جارہی ہے۔

بالی ووڈ کے باداشہ کہے جانے والے شاہ رخ خان پہلے ہی جون اور ستمبر میں دو فلمیں ریلیز کرکے اپنا سکہ دوبارہ جمانے میں کامیاب ہوچکے ہین۔ان کی دونوں فلمیں ایک ہزار کروڑ بھارتی روپے کا بزنس کرچی ہے

شاہ رخ خان کے لیے سب کچھ ٹھیک چل رہا ہے لیکن بھارتی فلم نگری کے باہو بلی پربھاس کے لیے 2023 اچھا نہیں رہا۔ پہلے رادھے شیام ناکامی سے دوچار ہوئی اور پھر آدی پورش نے توقعات سے بالکل برعکس نتائج دیئے۔۔ لگاتار دو فلموں کی ناکامی کے بعد پربھاس کے مداح سالار سے بہت زیادہ توقعات لگائے بیٹھے ہیں۔۔

سالار کو 28 ستمبر کو ریلیز ہونا تا۔ لیکن فلم کا کچھ پوسٹ پروڈکشن کام رہ گیا تھا۔ جس کے بعد فلم کی ریلیز کی تاریخ بڑھا دی گئی۔ ہر طرف مذاق اڑایا۔ کئی طرح کے سوالات اٹھائے گئے۔ لیکن پین انڈیا اسٹار پربھاس کی فلم بنانے والوں نے سب کو حیران کر دیا ہے۔ کیونکہ سالار کی ریلیز کی تاریخ آ گئی ہے اور کہا جا رہا ہے کہ فلم 22 دسمبر کو ریلیز ہو سکتی ہے۔ اسی دن جب شاہ رخ خان کی ڈنکی ریلیز کرنے کی تیاریاں جاری ہیں۔

سالار کو پرشانت نیل نے ڈائریکٹ کیا ہے جنہوں نے پہلے KGF سیریز کی ہدایت کاری کی تھی۔ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب پرشانت نیل اور شاہ رخ خان باکس آفس پر مدمقابل ہونے جا رہے ہیں۔ پرشانت نیل کی کے جی ایف اور شاہ رخ خان کی زیرو 21 دسمبر 2018 کو ایک ساتھ ریلیز ہوئیں۔ اس میچ میں شاہ رخ خان کی زیرو کو بری طرح شکست ہوئی جبکہ کے جی ایف کے بارے میں جتنا بھی کہا جائے کم ہے۔

پاکستان