اہم ترین

عمران خان کو اٹک سے ادیالہ جیل کا مہمان بنادیا گیا، خاص کمرہ تیار

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو اسلام ۤباد ہائی کورٹ کے حکم پر اٹک سے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کے لئے خصوصی انتطامات بھی کئے گئے ہیں۔۔

اسلام ۤباد اہئی کورٹ کے چیف جسٹس عمر فاروق نے گزشتہ روز عمران خان کو اٹک سے اڈیالہ منتقل کرنے کا حکم دیا تھا۔۔ عدالتی حکم کا تحریری فیصلہ منگل کی دوپہر کو جاری کیا گیا تھا۔۔

اڈیالہ جیل کے سپرنٹینڈنٹ اسد وڑائچ نے عمران خان کو پہنچائے جانے کی تصدیق کر دی ہے۔

عدالتی حکم پر انتطامیہ نے عمران خان کو اڈیالہ جیل منتقل کردیا ہے۔۔ چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں کمرہ و اٹیچ باتھ دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ عمران خان کو بھی نواز شریف کی طرح جیل میں ایک خدمت گار فراہم کیا جائے گا جو اسی جیل کا کوئی قیدی ہوگا۔۔

اڈیالہ جیل میں ملک کی موجودہ سیاست کا تقریباً ہر کھلاڑی قید رہ چکا ہے۔۔ اس جیل کو ملک کی جیلوں کا میریٹ ہوٹل کہا جاتا ہے کیونکہ یہ جیل بنیادی سہولیات کے حوالے سے ملک کی جدید ترین جیل بھی کہی جاسکتی ہے۔۔

پاکستان