اہم ترین

رنبیر کپور کی فلم جانور کا ٹیزر جاری

بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور کی نئی فلم جانور کا ٹیزر جاری کردیا گیا ہے۔ فلم یکم دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔۔

فلم جانور کا ٹیزر 28 ستمبر کو خاص طور پر جاری کیا گیا ہے کیونکہ یہی دن رنبیر کپور کی سالگرہ کا دن ہے۔۔ اس طرح یہ ٹیزر رنبیر کپور اور ان کے مداحوں کے لیے بہت خاص ہوگئی ہے۔۔

بھارتی میڈیا کے مطابق تھرلر ڈرامہ فلم بھوشن کمار نے پروڈیوس کی ہے اور اس میں انیل کپور، رشمیکا مندانا، بوبی دیول اور ترپتی ڈمری بھی اہم کردار نبھا رہے ہیں۔ یہ فلم یکم دسمبر کو ہندی، تیلگو، تامل، کنڑ، ملیالم میں ریلیز ہونے والی ہے۔

جانور سے قبل رنبیر کپور کی براہماسترا ریلیز ہوئی تھی لیکن فلم نے کوئی بڑا دھمال نہیں مچایا تھا۔۔

اگر رنبیر کپور کی آخری بلاک بسٹر دیکھی جائے تو ان کی آخری کامیاب فلم سنجو تھی ۔۔ جس میں انہوں نے سپر اسٹار سنجے دت کا کردار نبھایا تھا۔۔


جہاں تک فلم جانور کی بات کی جائے تو اسے پہلے رواں برس اگست میں ریلیز کیا جانا تھا لیکن شاہ رخ خان کی جوان اور سنی دیول کی غدر 2 کے باعث فلم کی ریلیز کو روک دیا گیا.. فلم سازوں اور تقسیم کاروں نے فیصلہ کیا کہ فلم کو ورلد کپ کے بعد ہی ریلیز کیا جائے..

پاکستان