ایران میں حقوق نسواں کے لیے کام کرنے پر 12 سال سے جیل میں قید نرگس محمدی نے 2023 کا نوبیل امن انعام حاصل کر لیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ناروے کے دارلحکومت اوسلو میں قائم نارویجین نوبل کمیٹی کے سربراہ برٹ ریس اینڈرسن نے امن کے نوبل انعام کے حقدار کا اعلان کیا۔۔ اس سال امن کے نوبل انعام کے لیے نامزدگیوں کی فہرست 350 افراد اور اداروں پر مشتمل تھی۔
رواں سال کمیٹی کو امن انعام کے لیے 351 نامزدگیاں موصول ہوئیں۔ جن میں 259 افراد جبکہ 92 تنظیموں کے نام شامل تھے۔
نرگس محمدی اس وقت ایران میں قید ہیں اور پیشے کے لحاظ سے انجینئر ہیں۔ انہیں 2022 میں ایرانی حکام نے نرگس محمدی کو آٹھ سال قید اور 70 کوڑوں کی سزا سنائی تھی۔ انہیں مجموعی طور پر 31 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔۔
نوبل انعامات جیتنے والوں کو 10 لاکھ ڈالرز کے مساوی رقم ، 18 قیراط کا گولڈ میڈل اور ایک سندھ بھی ملتی ہے۔