اہم ترین

افغان طالبان نے زلزلہ زدگان کے لیے پاکستانی امداد لینے سے انکار کردیا

افغان طالبان نے گزشتہ دنوں آئے زلزلے سے متاثرہ افراد کے لئے بھجوائی گئی پاکستانی امداد لینے سے انکار کردیا ہے۔۔

امریکی میدیا وائس آف امریکا کی رپورٹ کے مطابق چند روز قبل نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے افغانستان میں آنے والے زلزلے پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ افغان طالبان نے میڈیکل تیم ، خیمے اور دیگر امدادی سامان کی درخواست کی ہے۔ اسی بنیاد پر زیادہ سے زیادہ امداد بھیجے کا حکم جاری کردیا ہے۔۔

وائس آف امریکا نے ایک سینئر طالبان عہدے دار کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کے نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کی ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر کی گئی پوسٹ امداد قبول کرنے سے انکار کی وجہ بنی ہے۔

افغان طالبان کے اعلٰی عہدیدار کا کہنا ہے کہ طالبان سے زلزلے کے بعد کسی سے بھی امداد کی درخواست نہیں کی۔ ایسی بات کرکے ٌاکستان کے نگراں وزیر اعظم نے ان کی حکومت کا مذاق اڑایا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انوار الحق کاکڑ کےی جانب سے دیا گیا ‘غیر ذمہ دارانہ’ ہے ، پاکستان کی قیادت افغانستان کے بارے میں بیانات جاری کرتے ہوئے محتاط رہیں۔

امریکی نشریاتی ادارے کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے ایک پاکستانی اعلیٰ سرکاری افسر نے بتایا کہ کابل حکومت نے پاکستان سے امداد کی باضابطہ طور پر درخواست کی تھی تاہم انہوں نے کہا تھا کہ امداد بھجوانے کے وقت سے متعلق وہ آگاہ کریں گے۔

پاکستان