اہم ترین

چراغ بلوچ، ناسا کے راکٹ کی تشہیر کے لیے منتخب کیا گیا پہلا پاکستانی نوجوان

پاکستان کے نوجوان انتہائی با صلاحیت ہیں بس انہیں موقع ملنے کی دیر ہے۔ ایسے ہی نوجوان چراغ بلوچ ہیں جنہیں ناسا نے اپنے نئے راکٹ کی تشہیر کے لیے منتخب کیا ہے۔

پاکستانی نوجوان مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر صرف مزاحیہ ، سیاسی یا مذہبی مواد ہی تخلیق نہیں کرتے ۔۔ ایسے افراد کی بھی کمی نہیں جو معلوماتی اور دور جدید کی ایجادات سے متعلق اپنے ناظرین کو اپ ڈیٹ کرتے ہیں۔

ایسے ہی نوجوان چراغ جان بلوچ بھی ہیں۔ جو پسنی کے پسماندہ علاقے سے تعلق رکھتے ہیں لیکن ان کی صلاحیتوں کو دیکھتے ہوئے ناسا نے انہیں اپنے نئے راکٹ سائیکی کی تشہیر کے لیے باقاعدہ دعوت دی۔ وی یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے بلوچ اور پاکستانی ہیں۔

چراغ جان بلوچ نے اپنی ابتدائی تعلیم پسنی اور تربت سے ھاصل کی جس کے بعد وہ روس چلے گئے۔ جہاں انہوں نے کمپیوٹر سائنس اینڈ میتھامیٹکس میں بی ایس کیا اور پھر کمپیوٹر سائنسز میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔

https://www.facebook.com/reel/344396027980729?mibextid=F9SUZr

بلوچی، اردو اور روسی زبانوں پر مہارت رکھنے والے چراغ بلوچ نے ویب ڈیویلپمنٹ اور سافٹ ویئر ڈیویلپمنٹ سیکھیں ۔ جس کے بعد اب وہ امریکا میں کمپیوٹر سائنسز میں پی ایچ ڈی کررہے ہیں۔

چراغ بلوچ اس وقت ناصرف اسنیپ چیٹ میں بطور کانٹینٹ ڈائریکٹر کام کررہے ہیں بلکہ اپنی ویڈیوز دیگر کئی سوشل میڈیا پر بھی اپ لوڈ کرتے ہیں۔۔

پاکستان