اہم ترین

پاکستان کو میزائل کے پرزے فراہم کرنے کا الزام میں 3 چینی کمپنیوں پر امریکی پابندیاں عائد

امریکا نے 3 چینی کمپنیوں پر پاکستان کو میزائل کے پرزے فراہم کرنے کا الزام لگا کر پابندیاں عائد کریں ۔۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان میں 3 چینی کمپنیوں پر الزام لگایا گیا ہے کہ وہ بین الاقوامی سطح پر عائد پابندیوں کے باوجود پاکستان کے میزائل پروگرام کے لئے پرزے فراہم کررہی ہیں۔

میتھیو ملر کے مطابق چینی کمپنیاں جنرل ٹیکنالوجی لمیٹڈ، بیجنگ لو لو ٹیکنالوجی ڈولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ اور چانگژو یوٹیک کمپوزٹ کمپنی لمیٹڈ غیر قانونی اقدامات میں ملوث ہیں۔ یہ یہ تینوں ادارے پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام سے متعلق آلات کی فراہمی کے لیے کام کر چکے ہیں۔

بیان میں الزام لگایا گیا ہے کہ جنرل ٹیکنالوجی لمیٹڈ نے پاکستان کو بیلسٹک میزائل کے راکٹ انجنوں اور کمبسشن چیمبرز کی تیاری میں استعمال ہونے والا مواد اور سامان فراہم کیا۔۔

امریکانے بیجنگ لیو لو ٹیکنالوجی ڈولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ پر سالڈ پروپیلنٹ راکٹ موٹرز بنانے میں استعمال کئے جانے والے سلینڈروں اور دیگر مشینری کی فراہمی یقینی بنانے کا الزام لگایا ہے۔۔

بیان کے مطابق چانگژو یوٹیک کمپوزٹ کمپنی لمیٹڈ نے پاکستان کو میزائل سسٹم میں قابل استعمال گلاس فائبر، کوارٹز فیبرک، اور اعلیٰ معیار کا سلیکا فیبرک فراہم کرنے کے لیے کام کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان چند روز قبل 2200 کلو میٹر تک اپنے ہدف کو مار کرنے والے ابابیل ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ بھی کیا تھا۔۔

پاکستان