اہم ترین

اپنے جسم میں سب سے زیادہ “کاٹ چھانٹ” کرانے والے جہنم کے فرشتوں کا جوڑا

وکٹر ہیوگو پیرالٹا کا تعلق لاطینی امریکی ملک یوروگوئے جب کہ ان کی اہلیہ گیبریلا پیرالٹا ارجنٹائن سے تعلق رکھتی ہیں۔یہ جوڑا پانے جسم میں تبدیلیاں کرانے کی وجہ سے خود کو جہنم کے فرشتے کہلانا پسند کرتا ہے۔

وکٹر اور گیبریلا دونوں ہی کی عمریں 53 برس ہیں۔ وکٹر نے اپنا پہلا ٹیٹو اس وقت بنوایا جب وہ صرف 11 سال کا تھا، 2008 میں اس نے گیبریلا سے شادی کی۔ 2009 تک دونوں عام انسانوں ہی کی طرح تھے۔ لیکن اس کے بعد اس جوڑے نے اپنے جسم کو گدوانے اور سوراض کرانے اور دیگر جسمانی تبدیلیاں کرانی شروع کی۔

2012 میں جب انہوں نے گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے اطاولی ٹی وی شو میں شرکت کی تھی تو اس وقت تک انہوں نے اپنے جسم پر 77 تبدیلیاں کرائی تھیں ۔ جو کہ اگلے دس برس میں مجموعی طور پر 91 ہوگئیں۔

وکٹر نے اپنے جسم میں 41 جب کہ ان کی اہلیہ گیبریلا نے 50 تبدیلیاں کرارکھی ہیں۔ جن میں ٹیٹوز بنوانا، زبان کو دو منہ کروانا، دانتوں کو کٹوانا، آنکھوں کا رنگ بدلوانا اور کانوں کی لوؤں کو لمبا کروانا شامل ہے۔ جوڑے نے اپنے جسم میں اٹلی کا پرچم بھی گدوایا ہے جو اس بات کی یاد دلاتا ہے انہوں نے دو مرتبہ اس شو میں شرکت کی۔

گیبریلا کا کہنا ہے کہ ہم فنکار ہیں اور یہ سب ہمارے لیے اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کے اظہار اور آزادی کی علامت ہے۔ وکٹر اور گیبریلا کا کہنا ہے کہ یہ سب کرواتے ہوئے کئی بار انہیں شدید تکلیف بھی ہوئی۔ لیکن یہ تکلیفی ں کچھ وقت کے لئے تھیں۔ وقت کے ساتھ سب ٹھیک ہوگیا۔

گیبریلا کے مطابق جسمانی تبدیلیوں سے ان کی روزمرہ زندگی بالکل بھی متاثر نہیں ہوئی۔ وہ اپنا زیادہ تر وقت ارجنٹائن میں اپنے اور وکٹر کے فارم پر گزارتی ہیں، جہاں ان کے پاس 50 سے زیادہ مویشی ہیں۔

وکٹر گزشتہ 30 برسوں سے کامیاب ٹیٹو آرٹسٹ رہا ہے، جو اب بیونس آئرس میں اپنے اسٹوڈیو میں کام کر رہا ہے۔گیبریلا کا کہنا ہے کہ وکٹر کے ساتھ اس کی کامیاب ازدواجی زندگی کا راز یہ فن، جسمانی تبدیلاں اور ایک دوسرے کے لیے محبت ہے۔

پاکستان