اہم ترین

نئی دہلی میں اسموگ کے خاتمے کے لئے مصنوعی بارش کرائی جائےگی

لاہور کی طرح نئی دہلی میں بھی اسموگ کی وجہ سے نظام زندگی درہم برہم ہوچکا ہے۔۔ اس ساری صورت حال سے نمٹنے کے لیے بھارتی دارالحکومت میں مصنوعی بارش کا فیصلہ کیا گیا ہے۔۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی میں آلودگی میں کمی کے لیے پہلے ہی گاڑیوں کی جفت اور طاق نمبر پلیٹس کا نظام رائج ہے ۔۔ جس کے تحت ایک روز جفت نمبر پلیٹ اور دوسرے روز طاق نمبر پلیٹس سڑک پر آسکتی ہے۔ اس سے شہر میں ٹریفک کا بہاؤ آدھا ہوجاتا ہے ۔۔

نئی دہلی میں اسموگ کی وجہ سے آلودگی اس قدر بڑھ گئی ہے کہ تعلیمی اداروں میں سردیوں کی چھٹیاں بھی وقت سے پہلےکردی گئی ہیں۔ اسموگ سے نمٹنے کے لئے بھارتی سپریم کورٹ میں درخواستیں بھی زیر سماعت ہے۔

نئی دہلی میں برسراقتدار عام آدمی پارٹی کی حکومت نے 20 نومبر کو مصنوعی بارش کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ دہلی حکومت کے پاس اتنا اختیار نہیں کہ وہ خود اس بارے میں کوئی فیصلہ کرسکے ۔ محکمہ موسمیات اور مرکزی حکومت سمیت کئی دیگر ایجنسیوں کی اجازت کے بغیر ایسا ہونا ممکن نہیں ہے۔ اس کے لیے دہلی حکومت سپریم کورٹ سے مصنوعی بارش کرانے میں مرکزی حکومت سے تعاون دلانے کی درخواست کرے گی۔

پاکستان