بڑوں کے مقابلے میں بچے بدلتے موسم سے سب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔ وہ بیمار پڑتے ہیں تو بڑے ان کی تکلیف دیکھ نہیں پاتے ۔اگر آپ بھی بچوں میں ناک بہنے سے پریشان ہیں تو اسے روکنے کے لیے آپ کچھ گھریلو ٹوٹکے اپنا سکتے ہیں جس سے اس مسئلے سے فوری نجات مل جاتی ہے۔
سرسوں کا تیل اور لہسن
ناک بہنا بند کرنے کے لیے سرسوں کا تیل استعمال کر سکتے ہیں۔ اس کے لیے سرسوں کے تیل میں لہسن ڈال کر ابال لیں۔ پھر تیل کو تھوڑا سا ٹھنڈا کریں۔ اب اسے بچے کے سینے اور کمر پر لگائیں اور اچھی طرح مساج کریں۔ تیل کو گردن پر لگائیں اور تیل کے چند قطرے ناک میں بھی ڈال سکتے ہیں۔ ایسا کرنے سے سینے میں جمع بلغم صاف ہو جائے گا اور ناک کا بہنا بھی بند ہو جائے گا۔
تلسی کے پتے اور گُڑ
تلسی کئی بیماریوں کے علاج کی خصوصیت رکھتا ہے۔ اسے ناک بہنے سے روکنے کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس میں اینٹی مائکروبیل خصوصیات ہیں جو سردی اور کھانسی سے نجات دلانے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔ تلسی کے پتوں کو گڑ میں ملا کر بچے کو کھلائیں۔
ادرک کا رس اور شہد
ادرک بچوں میں ناک بہنے سے روکنے میں بھی فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہے۔ اس کے لیے ادرک کا رس شہد میں ملا کر بچے کو پلائیں۔ یہ جسم کو اندر سے گرم کرنے میں مدد کرتا ہے اور نزلہ اور کھانسی سے بھی نجات دلا سکتا ہے۔
اانتباہ: مشورے سمیت یہ مواد صرف عام معلومات فراہم کرتا ہے۔ یہ کسی بھی طرح مستند طبی رائے کا متبادل نہیں۔ مزید تفصیلات کے لیے ہمیشہ کسی ماہر یا اپنے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔