اہم ترین

“شیر تو بلی نکلا”

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عوام نے مہنگائی لیگ کا چہرہ دیکھ لیا، شیر تو بلی نکلا۔

اپر دیر میں پیپلز پارٹی کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ نفرت اور تقسیم کی سیاست سے عوام کو نقصان ہو رہا ہے، وہ بے روزگاری اور غربت جیسی مشکلات سے دوچار ہیں۔ ہم سب کو مشکلات سے نکلنا ہوگا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھاکہ میراپی ٹی آئی یا ن لیگ سے کوئی مسئلہ نہیں، پیپلزپارٹی کا مقابلہ کسی سیاسی جماعت سےنہیں ہے، چیئرمین پی ٹی آئی جیل میں ہیں تو تنقید میں مزہ نہیں آتا۔ عوام نے پی ٹی آئی اور مہنگائی لیگ کا چہرہ دیکھ لیا، مہنگائی کے سوا کچھ نہیں ملا، شیر تو بلی نکلا۔ مہنگائی لیگ نہ الیکشن جیتے گی نہ انہیں دوتہائی اکثریت ملے گی۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ ملک میں اگر کوئی مسئلہ ہے تو پرانے سیاستدانوں کی انا کا مسئلہ ہے، نہیں معلوم ہمارے بزرگ سیاستدانوں کے ارادے کیا ہیں، پرانے سیاستدان سیاسی مخالفت کو ذاتی دشمنی میں بدل چکے ہیں۔ ن لیگ اور پی ٹی آئی کا مقصد ایک ہی ہے، ن لیگ اقتدار میں آ کر اپنا ذاتی حساب لینا چاہتی ہے، پتہ نہیں ن لیگ کس کس سے حساب لے گی۔۔

پاکستان