اہم ترین

عمران خان سمیت 29 افراد کے نام ای سی ایل پر ڈالنے کی سفارش

وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی برائے ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں عمران خان سمیت 29 افراد کے نام ای سی ایل پر ڈالنے کی سفارش کی گئی ہے۔۔

وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی برائے ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان سمیت 29 افراد کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے پر غور کیا گیا ہے۔۔

وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق نگران وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں وزارت داخلہ اور دیگر اداروں کے افسران کی بھی شرکت کی۔

بیان کے مطابق ذیلی کمیٹی نے مختلف محکموں اور اداروں کی طرف سے بھیجے جانے والے 41 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی جن میں 190 ملین پاونڈ اسکینڈل میں عمران خان سمیت 29 افراد کے نام شامل کرنے کی سفارش بھی شامل تھی۔۔

دوسری جانب سپریم کورٹ آف نے سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواستِ ضمانت پر ریاست اور وزارتِ داخلہ سے جواب طلب کرلیا ہے۔۔

جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس عائشہ ملک پر مشتمل 3 رکنی بینچ نے درخواست پر سماعت کی۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ عمران خان پر الزام ہے کہ انہوں نے اعظم خان کو سائفر کو غلط رنگ دینے کا کہا، اس طرح انہوں نے بلواسطہ یا بلاواسطہ ریاست کو نقصان پہنچایا۔

سلمان صفدر نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی پر جاسوسی اور دشمن ممالک کو فائدہ پہنچانے جیسے جرائم کی دفعات لگائی گئی ہین۔ لیکن تحقیقات میں کہیں نہیں بتایا گیا کہ کہاں جاسوسی ہوئی یا کس دشمن ملک کو فائدہ پہنچا۔

دوران سماعت جسٹس سردار طارق نے ریمارکس دیئے کہ سائفر کیس کا جیل ٹرائل کالعدم ہونے پر تو آپ کا نقصان ہی ہوا ہے، ٹرائل میں سقم تے تو آپ اسے اسپنے دفاع میں استعمال کرسکتے تھے، اب تمام غلطیاں دور کر کے ٹرائل کرے گا۔ ہمارے سامنے ضمانت کا کیس تھا جس پر نوٹسز کر دیے کیونکہ آج نوٹس ہی ہوسکتے تھے۔ کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی گئی ہے۔

پاکستان