دنیا بھر میں فیشن کے نام پر انوکھے ملبوسات پہنے جاتے ہیں۔۔ اور ان انوکھی چیزوں کے دلداتہ اس کی کوئی بھی قیمت دینے کو تیار ہوتے ہیں۔۔ اسی طرح کے ایک جوتے آج کل سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہورہے ہیں۔
اسی طرح فرانسیسی لگژری برانڈ لوئیس ووٹن (Louis Vuitton) نے خواتین کے پیروں جیسے جوتے متعارف کرائے ہیں، جن میں گھٹنوبں تک آنے والے جوتے میں سفید جرابوں کا جوڑا اور ایک سیاہ اسٹیلیٹو ہے۔
ان گھٹنوں سے اونچے جوتے کی قیمت تقریباً 2500 امریکی ڈالرز ہے ۔ جو کہ پاکستانی کرنسی میں 7 لاکھ 15 ہزار روپے سے زائد بنتے ہیں۔
فیشن برانڈ نے یہ جوتے انسانی جلد کے دو رنگوں میں بنائے ہیں۔ معروف برازیلین فیشن انفلوئنسر نے جوتوں کو “عجیب بکواس” قرار دیتے ہوئے اس کی خصوصیات اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بتائی ہیں۔۔ جسے سوشل میڈیا پر لاکھوں بار دیکھا گیا ہے۔
جوتے کے اس منفرد ڈیزائن سے متعلق سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تبصرے کئے جارہے ہین۔ کچھ لوگ اس ڈیزائن کو “ناگوار” قرار دے رہے ہیں تو کچھ کا کہنا ہے کہ اگر برانڈ ان کی جلد کے رنگ جیسے جوتے بنائے تو وہ اسے خریدنے پر غور کریں گے۔
ازابیل کی پوسٹ پر ایک صارف نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ “آپ کی پوسٹ پہلی بار دیکھ کر خیلا آیا کہ یہ جوتے 1000 فیصد بھیانک ہیں… لیکن اب ایسا لگتا ہے… مجھے ان کی ضرورت ہے۔”