اہم ترین

رہائی کے لیے مجھ سے نہ کوئی ملا اور نہ ہی مذاکرات کیے ہیں، عمران خان

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق چیئرمین اور سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے مجھ سے نہ کوئی ملاہے اور نہ ہی مذاکرات کیے ہیں۔

اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت کے دوران صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ سائفر کیس میں سابق آرمی جنرل (ریٹائرڈ) قمر جاوید باجوہ اور امریکی سفارت خانے کے نمائندے کو عدالت میں بلانے کے لئے کہیں گے۔

آئندہ انتخابات سے متعلق عمران خان نے کہا کہ وہ لکھ کر دیتے ہیں آئندہ الیکشن تحریکِ انصاف ہی جیتے گی اور اسی وجہ سے مجھے ڈر ہے کہ یہ انتخابات نہیں ہونے دیں گے۔ میں قوم کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ آپ کا کپتان آخری سانس تک لڑنے کے لیے تیار ہے۔

بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور فرید مانیکا کی جانب سے جوڑے پر شادی سے قبل ناجائز تعلق کے الزام پر عمران خان نے کہا کہ یہ انتہائی اخلاق سے گرے ہوئے لوگ ہیں۔ جنہوں نے بشریٰ بی بی کے سابق خاوند کے ذریعے ایسا جھوٹا الزام لگایا ہے۔ اب یہ لوگ بشریٰ بی بی کے بچوں کے بیانات حاصل کرنا چاہ رہے ہیں۔ میں قسم اٹھانے اور قرآن پر ہاتھ رکھنے کو تیار ہوں کہ بشریٰ بی بی کا چہرہ نکاح کے بعد دیکھا تھا۔

پاکستان