اہم ترین

اٹلی میں دہشت گرد گروپوں کی آن لائن تشہیر کے الزام پر دو پاکستانی گرفتار

اٹلی کی پولیس نے دہشتگرد گروپوں کے لئے آن لائن تشہیری مہم چلانے کے الزام میں ایک پاکستانی اور ایک ایک پاکستانی نژاد مقامی شہری کو گرفتار کرلیا ہے۔۔

برطانوی خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق اٹلی کے شمالی شہر بریشیا سے دو افراد کو دہشتگرد گروپ القاعدہ اور داعش کے لئے آن لائن تشہیری مہم چلانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

دونوں ملزمان کی گرفتاری اتوار (3 دسمبر ) کو عمل میں آئی تاہم اس کا اعلان پیر کے روز کیا گیا۔۔

گرفتار ہونے والوں میں سے ایک پاکستانی جب کہ دوسرا پاکستانی نژاد اطالوی شہری ہے۔ دونوں کو گزشتہ برس اکتوبر سے شروع ہونے والی تحقیقات کے نتیجے میں گرفتار کیا گیا ہے۔

غزہ میں اسرائیلی بمباری کے بعد یورپ کے کئی شہروں میں پرتشدد واقعات رونما ہورہے ہیں۔ پیرس میں جرمن سیاح کے قتل کے بعد یورپی ممالک میں سیکورٹی الڑت کردی گئی ہے۔

اطالوی وزیر داخلہ میٹـیو پیانتیدوسی کا کہنا ہے کہ کسی بھی ممکنہ حملے کو روکنے کے لیے ملک کا روایتی نظم مکمل طور پر فعال ہے لیکن اس حوالے سے ہمیں مزید چوکنا رہنے کی ضرورت ہے۔

پاکستان