اہم ترین

پی سی بی حارث رؤف سے ہار گیا، بگ بیش کھیلنے کی اجازت مل گئی

پاکستان کرکٹ بورڈ نے حارث رؤف کو بگ بیش لیگ کھیلنے کی اجازت دے کر ایک مرتبہ پھر پلیئرز پاور کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے۔

ورلڈ کپ میں انتہائی ناقص کارکردگی کے بعد حارث رؤف نے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنے سے انکار کردیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ کچھ وقت آرام چاہتے ہیں۔

آسٹریلیا جانے سے انکار کے بعد چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے دھمکی آمیز رویے میں کہا تھا کہ اگر کوئی کھلاڑی اپنی قومی ذمہ داری پوری نہیں کرتا تو آئندہ پی سی بی کے پروگرام میں بھی شامل نہیں ہوگا۔۔

دوسری طرف حارث رؤف آسٹریلیا ہی میں کھیلی جارہی بگ بیش لیگ کھیلنا چاہتے ہیں۔ پی سی بی نے انہیں این او سی جاری کرنے سے انکار کردیا تھا ۔۔

پی سی بی کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف نے کہا تھا کہ اب سینٹرل کانٹریکٹ میں شامل ہر کھلاڑی صرف ایک بین الاقوامی لیگ کھیلے گا۔

تاہم اب پی سی بی نے گھٹنے ٹیک کر حارث رؤف سمیت اسامہ میر اور زمان خان کو بی بی ایل کے لیے این او سی جاری کردیا ہے تاہم تینوں کھلاڑیوں کو مکمل ایونٹ کے بجائے محدود میچز میں شرکت کی اجازت دی گئی ہے۔

پی سی بی کے مطابق حارث رؤف اور اسامہ میر لیگ کے 5جبکہ زمان خان 4 میچز کھیل سکیں گے۔۔

پاکستان