اہم ترین

“میاں تیرے جانثار، بشیر میمن، راؤ انوار”: بلاول نے نعرہ بتادیا

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ راؤ انوار ایک کھلونا ہے جسے لانچ کیا گیا ہے۔

سپریم کورٹ میں ذوالفقار علی بھٹو قتل کیس سے متعلق صدارتی ریفرنس کی سماعت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ یہ ریفرنس عدلیہ کے لیے امتحان اور اس ادارے کے ہاتھوں پر خون کے دھبے صاف کرنے کا ایک موقع بھی ہے۔ہم چیف جسٹس اور تمام ججز کے شکر گزار ہیں کہ اس ریفرنس کو سنا جا رہا ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ قوم کو بتایا جائے کہ ذوالفقار علی بھٹو بے قصور تھے، اُمید ہے اس بار پیپلز پارٹی اور عوام کو قائدِ عوام کے کیس میں ریلیف ملے گا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ بلاول بھٹو نے کہا سابق امریکی وزیرخارجہ ہنری کسنجر نے ذوالفقار علی بھٹو کو دھمکی دی تھی کہ ہم مثال بنا دیں گے۔جس طرح سے یہ فیصلہ کروایا گیا تھا وہ نظیر چلی آ رہی ہے۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اس نظیر کو بھی ختم کریں تاکہ آئندہ چل کر ایسا فیصلہ ججز نہ کریں۔

راؤ انوار کی جانب سے آصف علی زرداری پر لگائے گئے الزامات پر راؤ انوار نے کہا کہ راؤ انوار ایک کھلونا ہے جسے لانچ کیا گیا ہے۔ لیاری کے کارکنوں نے اس کھلونے کے بارے میں ایک نعرہ دیا ہے، لیاری کے کارکنوں کا نعرہ ہے میاں تیرے جانثار، بشیر میمن، راؤ انوار۔

پاکستان