اہم ترین

بھارتی کرکٹرز موٹے ہوتے تو کیسے نظر آتے۔۔؟؟

بھارتی کرکٹ ٹیم کے تقریباً تمام ہی کھلاڑی بڑے چاک و چوبند اور فٹ ہیں ۔ اس بے مثال فٹنس کے لیے انہیں اپنے کھانے پینے پر بہت زیادہ کنٹرول کرنا پڑتا ہے لیکن سوچیں اگر سارے بھارتی کھلاڑی موٹے ہوتے تو کیسے لگتے۔۔ اسی طرح کی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہیں۔

سوشل میڈیا پر آئے روز مختلف اقسام کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہوتی رہتی ہیں۔ کچھ تصاویر ایسی ہوتی ہیں جنہیں دیکھ کر انسان چونک جاتا ہے جب کہ کچھ مواد ایسا ہوتا ہے جسے دیکھ کر ہی ہونٹوں پر ہنسی آجاتی ہے۔۔

حال ہی میں بھارت کے کچھ موجودہ اور سابق کرکٹرز کی تصاویر وائرل ہوئی ہیں، جنہیں دیکھنے کے بعد آپ بھی اپنی ہنسی نہیں روک پائیں گے۔ دراصل یہ تصاویر مصنوعی ذہانت (آرٹیفیشل انٹیلیجنس )کے ذریعے تیار کی گئی ہیں۔

“موٹے” بھارتی کرکٹرز کی یہ تصوراتی تصاویر جیمز آف کرکٹ (GemsOfCricket) نامی ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پوسٹ کی گئیں ہیں۔ ان تصاویر کو 10 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔ جب کہ کئی صارفین کے ردعمل بھی دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

ایک صارف نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ بھائی ایسا مت کرو، ویرات کوہلی نے آپ کو دیکھا تو آپ کو بہت ماریں گے۔ ایک اور صارف نے لکھا – یہ بہت مضحکہ خیز ہے۔

پاکستان