اہم ترین

مگر مچھ کے کھلے جبڑوں میں بیٹھ کر کھاتا بندر، ویڈیو وائرل

کہا جاتا ہے کہ جب موت سامنے آتی ہے تو اچھے اچھوں کے چھکے چھوٹ جاتے ہیں لیکن ایک ایسے بندر کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جو مگر مچھ کے جبڑوں میں ہونے کے باوجود آرام سے پتے کھارہا ہے۔

یوں تو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جانوروں سے متعلق حیران کردینے والی ویڈیوز شیئر ہوتی رہتی ہیں لیکن حال ہی میں وائرل ہونے والی یہ ویڈیو یقیناً ششدر کردینے والی ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر لینڈرا نیویرو (lendra.novero) نامی اکاؤنٹ سے مختلف ویڈیوز شیئر کی جاتی ہیں لیکن زیادہ تر ویڈیوز مگر مچھوں سمیت دیگر جانوروں کی دلچسط حرکات و سکنات کو عکس بند کیا جاتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موت کے جبڑوں میں پھنسنے کے باوجود بندر صرف کھانے کا سوچ رہا ہے۔ وہ خود موت کے دہانے پر ہے، اس کے باوجود وہ مسلسل پیٹ بھرتا نظر آتا ہے۔

https://www.instagram.com/lendra.novero/

اس ویڈیو کو اب تک لاکھوں بار دیکھا اور لائیک کیا جا چکا ہے۔ ویڈیو پر صارفین مختلف قسم کے ردعمل دے رہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا، ‘یا تو مگرمچھ مر گیا تھا یا پھر ڈمی تھا۔ ورنہ کسی مگرمچھ میں اتنا صبر نہ ہوتا۔ ایک صارف نے لکھا، ‘یہ وہی ہے جسے تباہ کن شیطانی ذہن کہتے ہیں۔’ ایک نے لکھا، ‘اگر مگرمچھ غلطی سے جاگ گیا تو اسے بھاگنے کا موقع بھی نہیں ملے گا۔

پاکستان