اہم ترین

غزہ میں فوری جنگ بندی کے لئے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں قرارداد منظور

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے غزہ میں فوری جنگ بندی کے حق میں بھاری اکثریت سے قرارداد منظور کر لی ہے۔

سکیورٹی کونسل میں امریکا کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کی قرادادر ویٹو کئے جانے کے بعد مصر نے بطور عرب گروپ اور موریطانیہ نے اسلامی اتحاد کے سربراہ کے طور پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا ہنگامی اجلاس بلایا تھا۔

اجلاس میں جنگ بندی کے لئے پیش کی گئی قرارداد کے حق میں 153 ممالک جب کہ امریکا اور اسرائیل سمیت 10 ممالک نے مخالفت میں ووٹ دیا، 33 ممالک ووٹنگ کے عمل سے غیر حاضر رہے۔

قرارداد کے متن میں غزہ کے بے بس فلسطینیوں تک امداد کی رسائی اور یرغمال افراد کو غیرمشروط طور پر رہا کرنےکا مطالبہ کیا گیا ہے۔

قرارداد کی منظوری کے دوران اس ووٹنگ سے غزہ جنگ سے متعلق امریکا اور اسرائیل کی بڑھتی ہوئی عالمی تنہائی بھی ابھر کے سامنے آئی ہے۔ کیونکہ قرارداد کے حق میں ووٹ دینے والے 153 ملک ہیں یہ تعداد ان 140 ممالک سے زیادہ ہے جنہوں نے یوکرین پر حملے کرنے کی وجہ سے روس کے خلاف مذمتی قراردادوں کی حمایت کی تھی۔

دوسری جانب یمن میں حوثیوں کی جانب سے اسرائیل جانے والے بحری جہازوں کو مسلسل نشانہ بنائے جانے کے بعد اسرائیلی فوج نے پہلی بار بحیرہ احمر کی طرف چار جنگی روانہ کئے ہیں۔

پاکستان