اہم ترین

شاہین شاہ آفریدی آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے لیے نائب کپتان مقرر

فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی کو آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے لیے پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کا نائب کپتان مقرر کردیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں قومی ٹیم کی قیادت کرنے والے شاہئین شاہ آفریدی کو اب آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں کپتان شان مسعود کے نائب کی حیثیت سے میدان میں اتریں گے۔

شاہین نے پاکستان کے لیے 27 ٹیسٹ، 53 ون ڈے اور 52 ٹی ٹوئنٹی کھیلے ہیں۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلی جارہی ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ جمعرات 14 دسمبر سے پرتھ میں کھیلا جارہا ہے۔

پہلے میچ میں کپتان شان مسعود کی قیادت میں امام الحق، عبداللّٰہ شفیق، بابر اعظم، سعود شکیل، سرفراز احمد، سلمان علی آغا ، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، عامر جمال اور خرم شہزاد پر مشتمل قومی ٹیم میدان میں اترے گی۔

پاکستان