اہم ترین

ایمیزون کو کروڑوں کا چونا ، معاملہ عدالت پہنچ گیا

دنیا کی صف اول کی ای کامرس کمپنی ایمیزون نے امریکا میں ایک اور کمپنی پر کروڑوں کے فراڈ کا مقدمہ درج کرادیا ہے۔

امریکی نیوز ویب سائیٹ بلومبرگ کے مطابق دنیا بھر میں صف اول کی ای کامرس کمپنی ایمیزون نے واشنگٹن میں امریکی ڈسٹرکٹ کورٹ میں REKK نامی گروپ کے خلاف دھوکا دہی کے ذریعے لاکھوں ڈالر کا نقصان پہنچانے کا مقدمہ دائر کیا ہے۔

ایمیزون کا دعویٰ ہے کہ REKK آئی فون، لیپ ٹاپس اور گیم کنسولز جیسے قیمتی آلات خریدنے کے خواہشمندوں کو بامعاوضہ سروس فراہم کرنے والی ہے۔ جس نے کمپنی کے اصول تبدیلی اور قیمت کی واپسی کو دھاکہ دہنی کے لئے استعمال کرکے لاکھوں ڈالر کا ناجائز منافع کمایا۔

مقدمہ میں کہا گیا ہے کہ REKK سوشل انجینئرنگ، دھوکہ دہی اور رشوت سمیت متعدد حربے استعمال کرتا ہے۔ اس سارے عمل میں امریکا، برطانیہ، کینیڈا، یونان، لتھوانیا اور ہالینڈ سمیت مختلف ملکوں میں موجود دو درجن سے زائد افراد ملوث ہیں۔

دعوے میں کہا گیا ہے کہ REKK نے ایمیزون کے ملازمین کو پھانس کر ان چیزوں کی رقم وصول کی جو واپس کی ہی نہیں گئی تھی۔ اس کے علاوہ اس نے ایمیزون کے ملازمین کو رشوت دے کر بھی اشیا کی جعلی واپسی کی سہولت حاصل کی۔ ایک ملازم پر الزام ہے کہ اس نے ساڑھے 3 ہزار ڈالرز رشوت لے کر ایک لاکھ ڈالرز سے زیادہ مالیت کے 76 پروڈکٹ ریٹرن منظور کیے، جب کہ دوسرے نے مبینہ طور پر 75 ہزار ڈالرز سے زیادہ مالیت کے 56 جعلی ریٹرن کی منظوری کے لیے 5 ڈالرز وصول کئے۔

پاکستان