اہم ترین

امریکی جیل میں ڈاکٹر عافیہ کی حالت پہلے سے بھی خراب، جان کا خطرہ: ڈاکٹر فوزیہ

امریکی جیل میں قید پاکستانی ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی امریکا میں بہن سے ملاقات کےبعد رات گئے وطن پہنچ گئیں ۔۔ میڈیا سےگفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ عافیہ کہ حالت پہلےسےخراب ہے ۔ ان کی جان کو خطرہ ہے۔

کراچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے بارتے ہوئے ڈاکٹر فوزیہ کا کہنا تھا کہ میں اپنی بہن کو دیکھ آئی ہوں مجھے بہت دکھ ہوا ۔اس دفعہ کا سفر بہت درد ناک تھا۔ اس کی جان خطرے میں ہے۔ اسے جیل میں مزید تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

ڈاکٹر فوزیہ نے کہا کہ آٹھ گھنٹےکی ملاقات کا وقت ضائع کیا گیا ۔ پہلےروز کمرے کی چابی کھوجانے کا ڈراما کیاگیا ۔ دوسرے روز لمبے راستوں سے گھماتے رہے ۔ آدھےگھنٹےکی ملاقات میں عافیہ صدیقی اپنے بچوں کی خیریت دریافت کرتی رہیں ۔۔ اس دوران وہ روتی رہی۔

ڈاکٹر فوزیہ نے کہا کہ انہوں نے یہ دورہ پاکستانی سفارت خانے کی مدد سے کیا تھا لیکن سارے عمل میں امریکا میں پاکستانی سفارت خانہ بھی امریکی بولی بولتارہا ۔۔ ڈاکٹر عافیہ کو تشدد کا بھی نشانہ بنایا گیا ہے ۔

پاکستان