اہم ترین

اسپین سے 15 پاکستانی انتہاپسندی کے الزام میں بے دخل

اسپین نے 15 پاکستانی شہریوں کو انتہا پسندی کے الزام میں بے دخل کرکے واپس بھجوادیا ہے۔

عرب ویب سائیٹ کے مطابق جارجیا کے تبلیسی ایئرپورٹ سے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ آنے والی خصوصی پرواز کے ذریعے 40 پاکستانیوں کو لایا گیا ہے۔یہ تمام افراد یورپی ممالک میں مجرمانہ کارروائیوں میں ملوث تھے۔

اسلام آباد پہنچائے گئے 40 پاکستانیوں میں سے 15 کو اسپین، یونان کی جانب سے 12 جب کہ 13 کو جارجیا اور البانیہ سے ڈی پورٹ کیا گیا ہے۔۔

عرب ویب سائیٹ نے ہسپانوی میڈیا کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ اسپین نے جن پاکستانیوں کو بے دخل کیا ہے وہ انتہا پسندی پھیلانے میں ملوث تھے۔

گرفتار افراد ایک ایسے نیٹ ورک سے منسلک تھے جو انتہا پسندی کے پیغامات آن لائن پھیلاتے تھے۔ واپس بھجوائے گئے پاکستانیوں میں سے 7 افراد کو بارسلونا، ویلنسیا اور گیپزکوا سے دو ،دو جب کہ ویٹوریا، یعیدا اور لوگرونیو سے ایک ایک کو حراست میں لیا گیا تھا۔

ایف آئی اے نے اسپین سے بے دخل کئے گئے افراد کے واپسی کی تصدیق کی ہے تاہم ان پر عائد الزامات کے ھوالے سے کسی قسم کا کوئی تبصرہ نہیں کیا۔۔

ڈی پورٹ ہونے اور پاکستان پہنچنے کی تصدیق تو کی ہے تاہم ان پر عائد الزامات اور اس سلسلے میں پاکستان میں ان خلاف کسی کارروائی کے حوالے سے معلومات فراہم نہیں کی جا رہیں۔

پاکستان