اہم ترین

فلسطین سے یکجہتی: پاکستان کو عثمان خواجہ کے نقش قدم پر چلنے کے مشورے

فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لئے آسٹریلوی بیٹر عثمان خواجہ نے پرتھ ٹیسٹ کے پہلے دن بازو پر سیاہ پٹی باندھ کر شرکت کی۔۔

پاکستانی نژاد آسٹریلوی بیٹر عثمان خواجہ نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے قبل ایسے جوتے پہن کر ٹیم کے ساتھ ٹریننگ کی تھی جن پر فلسطینیوں کے حق میں ’تمام زندگیاں برابر ہیں‘ اور ’آزادی سب کا حق ہے‘ کے نعرے درج تھے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے میچ کے دوران انہیں ایسا کرنے سے روک دیا تھا۔ جس پر عثمان خواجہ نے انتہائی عام اور بہترین طریقے سے اپنی رائے کا اظہار کیا۔

پرتھ میں پاکستان کے خلاف جب عثمان خواجہ بیٹنگ کے لئے میدان میں آئے تو انہوں نے اپنے جوتے پر لکھے ہوئے جملے پر ٹیپ کا ٹکڑا لگا دیا تھا۔ البتہ اس سے کسی حد تک جوتے پر لکھا گیا پیغام نظر آ رہا تھا۔ لیکن ان کے بازو میں سیاہ پٹی بھی بندھی ہوئی تھی۔

سوشل میڈیا پر عثمان خواجہ کے اس اقدام کی ہر سطح پر پزیرائی کی جارہی ہے۔ معروف وکیل اور سابق اینکر پرسن عبدالمعز جعفری نے ایکس میں عثمان کواجہ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ “کیا یہ اچھا نہیں ہوگا کہ ہر پاکستانی کرکٹر کل کے کھیل کے لیے یہ (سیاہ پٹی) پہنتے ہوئے نظر آئیں۔آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ غزہ احتجاج میں بازو پر سیاہ پٹی باندھے ہوئے ہیں”۔

پاکستان