اہم ترین

پرتھ ٹیسٹ کا پہلا دن: آسٹریلیا کے نام

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلی جارہی ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں کینگروز نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 346 رنز بنا لیے ہیں۔

پرتھ میں کھیلے جارہے میچ کے پہلے روز آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ اوپنر ڈیوڈ وارنر اور عثمان خواجہ نے 126 رنز کی اوپننگ شراکت قائم کی۔

126 رنز پر شاہین آفریدی نے عثمان خواجہ کو 41 رنز کے انفرادی اسکور پر وکٹ کے پیچھے کیچ آؤٹ کرایا۔

پاکستان کو دوسری کامیابی فاسٹ بولر فہیم اشرف نے مارنس لبوشین کی وکٹ لے کر دلائی۔ انہوں نے 16 رنز بنائے۔ اسی دوران ڈیوڈ وارنر نے اپنی ایک اور سنچری اسکور کی۔

238 رنز پر آسٹریلیا کی تیسری وکٹ اسٹیو اسمتھ کی صورت میں گری، انہیں خرم شہزاد نے آؤٹ کرکے اپنے ٹیسٹ کیرئیر میں وکٹوں کا کھاتہ کھولا ۔

304 رنز کے مجموعی اسکور پر عامر جمال نے ٹریوس ہیڈ کو 40 رنز پر آؤٹ کرکے پاکستان کو چوتھی کامیابی دلائی۔ آٓسٹریلیا کی پانچویں وکٹ 321 رنز پر گری۔ عامر جمال نے ڈیوڈ وارنر کو 164 رنز پر کیچ آؤٹ کرایا۔

کھیل کا وقت ختم ہونے تک آسٹریلیا کا اسکور 5 وکٹوں کے نقصان پر 346 رنز ہے۔

پاکستان