اہم ترین

زخمی کھلاڑی کی میچ کے دوران منہ پر ٹیپ لگا کر بھرپور بیٹنگ

بھارت میں ڈومیسٹک کرکٹ ٹورنامنٹ میں میچ کے دوران ایک بیٹر اپنی ٹیم کو مشکل میں دیکھ کر زخمی حالت میں کریز پر پہنچ گیا۔۔ کھلاڑی کی منہ پر ٹیپ لگی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں ان دنوں ’وجے ہزارے ٹرافی‘ نامی ڈومیسٹک ٹورنامنٹ جاری ہے۔ جس میں تمام ریاستوں کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

جمعرات 14 دسمبر کو ایونٹ کے سیمی فائنل میں ہریانہ اور تمل ناڈو مدمقابل تھے۔ تمل ناڈو کو جیت کے لئے 294 رنز کا ہدف ملا تھا ۔

ہدف کے تعاقب کے دوران تمل ناڈو کی ٹیم کی 3 وکٹیں صرف 53 رنز پر گر گئیں۔۔ اس صورت حال میں بابا اندرجیت نامی بیٹر میدان میں اترے۔ ان کے منہ پر ٹیپ لگی ہوئی تھی۔

بابا اندر جیت نے 71 گیندوں پر 64 رنز کی اننگز کھیلی لیکن اس کے باوجود ہریانہ 63 رنز سے میچ جیت کر فائنل میں پپہنچ گئی۔

میچ کے بعد بابا اندر جیت نے انسٹا گرام پر اپنے منہ پر لگی ٹیپ کی حقیقت بتائی۔ انہوں نے کہا کہ یٹنگ سے قبل وہ واش روم مٰں گر گئے تھے۔ جس کی وجہ سے انہیں منہ پر چوٹ لگ گئی۔

تمل ناڈو کے بیٹر کے مطابق وہ میچ کے بعد اسپتال گئے جہاں انہیں ٹانکے لگائے گئے اور اب وہ بالکل ٹھیک ہیں۔۔

پاکستان