اہم ترین

صحت کے لئے انتہائی مفید اخروٹ کے طبی نقصانات بھی بڑے

ہم سب جانتے ہیں کہ اخروٹ صحت کے لیے کتنے فائدے مند ہیں۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اخروٹ کا زیادہ استعمال صحت کے لیے نقصان دہ بھی ہو سکتا ہے۔

اخروٹ میں کئی اقسام کے وٹامنز، فائبر، معدنیات اور اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں۔ جو ہماری صحت کے لئے بہت مفید ہیں۔ یہی نہیں بلکہ اخروٹ ذیابیطس کے مریضوں کے لیے بہت اچھا تصور کیا جاتا ہے۔

تمام تر فائدوں کے باوجود اخروٹ کے کچھ نقصان بھی ہیں۔ تو آئیے جانتے ہیں کن لوگوں کو اخروٹ نہیں کھانا چاہیے۔

موٹاپا

اخروٹ میں کیلوریز اور فائبر کی اچھی مقدار ہوتی ہے جو وزن بڑھانے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔ اگر آپ اخروٹ کا زیادہ استعمال کرتے ہیں تو اس سے وزن بڑھ سکتا ہے۔

الرجی

اخروٹ کھانے کے بعد بہت سے لوگوں کو الرجی کا مسئلہ ہو سکتا ہے۔ اس لیے اگر آپ کو اسے کھانے سے کسی قسم کی الرجی ہے تو اسے نہ کھائیں۔

ہاضمہ

اخروٹ میں فائبر اچھی مقدار میں پایا جاتا ہے۔ اگر آپ اخروٹ کا زیادہ استعمال کرتے ہیں تو اس سے ہاضمے کے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔ آپ کو اسہال کا مسئلہ ہوسکتا ہے۔

السر

اخروٹ کھانے سے پیٹ میں گرمی بڑھ جاتی ہے۔ جس کی وجہ سے السر کا مسئلہ ہو سکتا ہے۔ لہذا، اگر آپ کو پہلے سے ہی یہ مسئلہ ہے تو آپ اسے کھانے سے گریز کریں۔

منہ کے چھالے

اخروٹ کی تاثیر گرم تصور کی جاتی ہے۔ اگر آپ اس کا زیادہ استعمال کرتے ہیں تو اس سے منہ کے چھالے پڑ سکتے ہیں۔

جلد پر دانے

اخروٹ کا زیادہ استعمال جلد پر خارش کا خطرہ بھی بڑھا سکتا ہے۔ اس کے چھلکے میں ایسے عناصر پائے جاتے ہیں جو جلد پر سرخ دانے کا باعث بن سکتے ہیں۔

سانس کے مسائل

اخروٹ کا زیادہ استعمال سانس کے مسائل کا باعث بن سکتا ہے۔ اخروٹ سینے میں دباؤ یا سانس لینے میں دشواری کا سبب بن سکتا ہے۔

پاکستان