اہم ترین

میسی کی 6 جرسیاں 2 ارب 21 کروڑ روپے سے زائد میں نیلام

فیفا ورلڈ کپ 2022 میں لیجنڈ فٹبالر لیونل میسی کی پہنی ہوئی 6 جرسیاں 78 لاکھ ڈالر میں نیلام ہوئی ہیں جس کی مالیت پاکستان کرنسی میں 2 ارب 21 کروڑ روپے سے بھی زیادہ بنتی ہیں۔

فرانسیسی نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق نوادرات اور قیمتی چیزوں کی خرید و فروخت کرنے والے بین الاقوامی شہرت یافتہ نیلام گھر سوتھ بائی نے ارجنٹائن کے لیجنڈ فٹبالر لیونل میسی کی 6 جرسیاں نیلامی کے لیے رکھی تھیں۔ میسی نے یہ جرسیاں قطر میں کھیلے گئے فیفا ورلڈ کپ 2022 میں مختلف مقابلوں کے دوران پہنی تھیں۔

سوتھبائی کے مطابق ارجنٹائن کی ہلکے نیلے اور سفید رنگ کی عمودی دھاری دار شرٹس کی نیلامی کے لیے 3 بولیاں لگی تھیں۔ کامیاب قرار دی گئی بولی نے اب تک میسی کی کسی شے کی سب سے زیادہ قیمت پر فروخت کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ اور یہ 2023 میں اب تک فروخت ہونے والی کھیلوں کی یادگاروں کی سب سے مہنگی پیشکش بن گئی ہے۔

سوتھبائی میں عہد حاضر کی نادر چیزوں کے شعبے کے سربراہ مجموعہ کے سربراہ برہم واچٹر کا کہنا ہے کہ ان 6 شرٹس کی ریکارڈ قیمت پر نیلامی شائقین اور میسی کے درمیان ایک شاندار تعلق کو ظاہر کرتی ہے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ میسی کو 2023 کے لیے ٹائم میگزین نے “اتھلیٹ آف دی ایئر” بھی قرار دیا تھا۔

پاکستان