اہم ترین

اینیمل کی کامیابی کے معیار پر منوج باجپائی بھڑک اٹھے

بھارتی فلم اینیمل کی کامیابی پر جہاں ناقدین اس کی کھل کر تعریفیں کررہے ہیں وہیں اس میں دکھائے گئے مناظر اور کمائی کے باعث تعریفوں پر ورسٹائل اداکار منوج باجپائی نے شدید تنیقد کی ہے۔

رنبیر کپور اپنی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم اینیمل سے بالی ووڈ کے نئے سپر اسٹار کے طور پر ابھرے ہیں۔ یکم دسمبر کو ریلیز ہونے والی فلم کمائی کے معاملے میں تاریخ رقم کر رہی ہے۔

اینیمل کی سونامی نے بیک وقت یا اس کے بعد ریلیز ہونے والی کئی اچھی فلموں کو متاثر کیا۔ جبکہ وکی کوشل کی سیم بہادر اور منوج باجپئی کی جورم بھی اس طوفان سے نہ بچ سکی۔

فلم کی زبردست کامیابی پر اداکار منوج باجپئی نے اپنی خاموشی توڑ دی ہے۔ بھارتی ویب سائیٹ کو دیئے گئے انٹرویو میں باجپئی نے کہا کہ میں نے ہمیشہ باکس آفس کے جنون کے خلاف بات کی ہے۔ میرا ہمیشہ سے یہ ماننا رہا ہے کہ باکس آفس کلیکشن نے ہمارے ملک میں فلمسازی کا کلچر تباہ کر دیا ہے۔”

منوج کا خیال ہے کہ اداکاروں کے منہ پر کمائی کی باتیں مارنے سے بڑا نقصان یہ ہوا ہے کہ اب ناظرین نے بھی وہی زبان بولنا شروع کر دی ہے۔ وہ فلم کے بزنس کا حوالہ دیتے ہیں۔ وہ محسوس کرتے ہیں کہ اگر کسی فلم نے 100 کروڑ روپے یا اس سے زیادہ کمائے ہیں تو یہ بہت اچھی فلم ہے اور وہ فلم ملک میں ہر طرح کی عزت کی مستحق ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ریکارڈ بنانے کی دوڑ نے فلم بینوں کو پیسے کے بارے میں سوچنے پر مجبور کر دیا ہے۔ اس قسم کی ذہنیت نے صنعت میں تخلیقی پہلو کو کافی نقصان پہنچایا ہے۔

ورسٹائل اداکار نے کہا کہ جب آپ کوئی فلم بناتے ہیں، تو آپ یہ سوچتے ہیں کہ کس طرح ناظرین کو تھیٹر میں آنے کے لیے بے وقوف بنایا جائے اور یہ دکھانے کا طریقہ تلاش کیا جائے کہ آپ نے پہلے ہی دن 10 کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کی ہے۔ایسا لگتا ہے جیسے ان کی اہم ذمہ داری بدل گئی ہے۔ اب ہر کوئی صرف یہ سوچ رہا ہے کہ مکالموں کی لکھائی کے مرحلے سے ہی پیسے کیسے کمائے جائیں۔ “

پاکستان