اہم ترین

شاہ رخ خان کی فلم ڈنکی کی منفرد انداز میں تشہیر

پٹھان اور جوان کے بعد شاہ رخ خان کی رواں برس تیسری فلم ڈنکی چند روز بعد ریلیز ہورہی ہے۔ جس کی تشہیر کے لئے مندرف انداز اپنایا ہے۔

منا بھائی ایم بی بی ایس، پی کی، تھری ایڈیٹس اور سنجو جیسی فلموں کے ہدایت کار راجکمار ہیرانی کی نئی فلم ڈنکی کی ریلیز قریب آ رہی ہے اور مداح اس کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

ریلیز کے قریب آتے ہی فلم کی تشہیر بھی زوروں پر ہے۔ حال ہی میں شاہ رخ نے ایک شاندار تقریب میں فلم کی تشہیر کے لیے دبئی کا دورہ کیا جہاں ایک لاکھ سے زائد مداحوں نے ان سے ڈنکی کی کہانی سنی۔

اس سلسلے میں راج کمار ہیرانی نے ڈنکی ڈائری جاری کرکے مداحوں کو ایک خاص تحفہ دیا ہے۔ اس کے ساتھ، انہوں نے پوسٹ میں لکھا، ” پیش ہے یادوں، ہنسی اور بہت ہی دل کے قریب ایک ڈائری پیش کر رہا ہوں جو ڈنکی کی دنیا کا احاطہ کرتی ہے۔

ڈنکی ڈائری کی ریلیز کے وقت راجکمار ہیرانی، شاہ رخ خان اور تاپسی پنو نے ڈنکی کے حوالے سے دلچسپ اور مضحکہ خیز گفتگو کی

پاکستان