اہم ترین

قومی اور صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کی سرکاری فیس کتنی ؟؟؟؟

ملک بھر میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں پر کاغذات نامزدگی حاصل اور وصول کرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ کاغذات نامزدگی کے ساتھ سرکاری فیس کتنی ہےَ؟؟؟؟

ملک میں آئندہ برس 8 فروری کو قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی جنرل نشستوں پر انتخابات ہوں گے۔ جس کے لئے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل اور جمع کرانا شروع کردیئے ہیں۔

قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے سے متعلق ہدایت نامہ بھی جاری کیا گیا ہے جس کے تحت قومی اسمبلی کے امیدوار کی فیس 30 ہزار اور صوبائی اسمبلی کے امیدوار کی فیس 20 ہزار روپے ہے، جو فیس نا قابل واپسی ہے۔

کراچی میں امیدوار فیس نقد یا بنک اور نیشنل بینک کی کسی شاخ میں جمع کرا سکتا ہے، کاغذات نامزدگی کے ادا کی فیس بنک ڈرافٹ یا بینک کی رسید منسلک کرے گا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن امیدوار کاغذات نامزدگی کے ساتھ تجویز کندہ اور تائید کندہ کے شناختی کارڈ کی تصدیق شدہ کاپی ، تجویز کندہ اور تائید کندہ کا ووٹ سرٹیفیکیٹ، ْامیدوار کو گزشتہ 3 سال کا انکم ٹیکس ریٹرن اور پاسپورٹ کی مکمل کاپی بھی جمع کرانی ہوگی ۔۔۔

پاکستان