اہم ترین

ہوٹل ملازمہ کا نوکری چھوڑنے کے بعد منیجر سے انوکھا بدلہ

برطانیہ میں ریستوران کی ملازمہ نے نوکری چھوڑنے کے بعد اپنے منیجر کی بدسلوکی کا ایسے انوکھے انداز میں بدلہ لیا کہ وہاں کا سارا نظام ہی درہم برہم ہوگیا۔۔

عام طور پر دیکھا جاتا ہے کہ افسران اور مالکان کے رویے اس قدر خراب ہوتے ہین کہ کوئی ماتحت ملازم وہاں زیادہ وقت ٹک ہی نہیں پاتا۔ ایسے میں وہ اپنا غصہ نوکری چھوڑ کر اپنے اپنے مزاج کے مطابق نکالتا ہے۔۔

برطانیہ میں ایک خاتون نے ریستوران کی نوکری چھوڑنے کے بعد وہاں کے آن لائن ڈیٹا بیس کے پاسورڈ ہی تبدیل کردیئے ۔ جس کا اس نے خود ہی اعتراف کیا۔۔

سوشل میڈیا پر کی گئی پوسٹ میں خاتون نے لکھا کہ وہ جس ریسٹوران میں کام کرہی تھی ۔وہاں اس کے مجیر اور دیگر افراد کا اس کے ساتھ رویہ ٹھیک نہیں تھا۔ وہ کافی عرصہ اسے برداشت کرتی رہی کیونکہ اسے نوکری کی ضرورت تھی۔۔

خاتون نے مزید لکھا ہے ایک دن جب برداشت ختم ہوگئی تو نوکری چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔ دوسرے دن وہ کام پر نہیں گئی۔ وہاں کے لوگ فون کرتے رہے لیکن اس نے کوئی جواب نہیں دیا۔۔

اس نے لکھا ملازمت چھوڑنے کے ایک ہفتے بعد جب اس نے ریسٹوران پر آن لائن چیزں چیک کیں تو پایا کہ وہ اب بھی ڈیٹا بیس تک رسائی حاصل کرسکتی ہے۔۔ اس نے فوری طور پر مینیو، پالیسی، آرڈر اور کریڈٹ کارڈ مشین کی معلومات جیسے ڈیٹا کے پاس ورڈ بدل دیئے۔

خاتون نے لکھا کہ وہ عورت کارڈ نہیں کھیلنا چاہتی ، اس کے ساتھ ہی کوئی اسے بچگانہ یا اخلاق سے گری ہوئی حرکت بھی کہہ سکتا ہے لیکن اسن نے جو کیا اس سے اسے ذہنی سکون ملا ہے۔۔

سوشل میڈیا پر پوسٹ وائرل ہونے کے بعد لوگ ملے جلے ردعمل کا ظہار کررہے ہیں ۔۔ کچھ نے اس اقدام کو ٹھیک کہا تو کوئی اسے درست قرار نہیں دے رہا۔۔

پاکستان