اہم ترین

4 دن ترقی کے بعد ہم پھر 10دن پیچھے چلے جاتے ہیں؛ نواز شریف

ن لیگ کے قائد نواز شریف کہتے ہیں کہ 4 دن ترقی کے بعد ہم پھر 10دن پیچھے چلے جاتے ہیں

قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی مخصوص نشستوں پر خواتین ارکان کے ناموں پر غور کے لئے منعقدہ مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس سے خطاب کے دوران نواز شریف نے کہا کہ ہمارے ارد گرد کے ممالک چاند پر پہنچ چکے ہیں لیکن ہم زمین سے ہی نہیں اٹھ پارہے اس طرح تو معاملہ نہیں چل سکتا۔

سابق وزیر اعظم نے کہا 2013 میں بجلی کی شدید لوڈشیڈنگ کا سامنا تھا اس کو ہم نے آکر ختم کیا، ملک بھر سے دہشتگردی کو ختم کیا، کراچی کے امن کو بحال کیا۔ شاہراہیں بنی۔ سی پیک آیا۔ ترقی و خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوا۔

قائد ن لیگ نے کہا کہ جسٹس شوکت عزیز صدیقی بتاچکے ہیں کہ مجھے کہا گیا کہ نوازشریف اور مریم نوازشریف کو جیل میں رکھنا ہے باہر نہیں آنے دینا ورنہ ہماری 2 سال کی محنت ناکارہ ہوجائے گی۔ 2 سال کی محنت ایک ایسے شخص کو اقتدار میں لانا تھا جس کے پلے کچھ بھی نہیں تھا۔۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ہم پر تو جو گزری سو گزری لیکن جو ملک پہ گزری ہے اس کا دکھ ہر پاکستانی کو ہے , 2017 میں ملک خوشحالی کی طرف دوڑ رہا تھا نہ مہنگائی کا نام و نشان تھا نہ کوئی پسماندگی تھی لوگ بےروزگاری سے نکل کر روزگار کی طرف آرہے تھے اور ترقی کے لحاظ سے پاکستان خطے میں سب سے آگے تھا..

پاکستان