فلم انیمل میں اپنی مختصر لیکن جاندار اداکاری کی وجہ سے دوبارہ شہرت کی بلندیوں کر چھونے والے اداکار بوبی دیول ایک مرتبہ پھر خبروں کی زینت بن گئے ہیں۔ انہیں 90 کی دہائی کی ایک اداکارہ سے شدید محبت تھی اور وہ اس سے شادی بھی کرنا چاہتے تھے لیکن پھر دونوں نے رضامندی سے اس رشتے کو آگے نہیں بڑھایا۔
بالی ووڈ اداکارہ نیلم کوٹھاری کا شمار 90 کی دہائی کی خوبصورت اداکاراؤں میں ہوتا تھا۔ نیلم نے 1984 میں فلم ‘جوانی’ سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور اپنی پہلی فلم سے ہی انہوں نے اپنی خوبصورتی اور اداکاری کی مہارت کو بڑے پردے پر پھیلایا۔ نیلم کی اس پرکشش شخصیت سے متاثر ہو کر دھرمیندر کے بیٹے اور بالی ووڈ اداکار بوبی دیول ان سے بہت متاثر ہوئے ۔
بوبی دیول اور نیلم کوٹھاری 90 کی دہائی میں تقریباً 5 سال تک رشتے میں رہے۔ بہت سے لوگوں کا کہنا ہے کہ بوبی دیول کا پوجا بھٹ کے ساتھ افیئر تھا، اسی وجہ سے نیلم اور ان کا بریک اپ ہوگیا۔
تاہم ایک حالیہ انٹرویو کے دوران نیلم نے پوجا بھٹ یا کسی اور لڑکی کو اپنے بریک اپ کی وجہ نہیں بتائی بلکہ کہا کہ یہ فیصلہ خاندان اور ہماری رضامندی سے لیا گیا تھا۔ میں اسٹار کی بیوی کے طور پر اپنا کیریئر ختم نہیں کرنا چاہتی تھی۔ میں بہت خوفزدہ تھی۔ اس خوف کی وضاحت نہیں کر سکتی۔ میں نے دیر سے فیصلہ کیا، لیکن پھر بھی زیادہ دیر نہیں ہوئی ہے۔
نیلم کا بوبی دیول سے پہلے اداکار گووندا کے ساتھ افیئر کا بھی بہت چرچا رہا تھا۔ دونوں نے کئی فلموں میں ایک ساتھ کام کیا ۔ تاہم اس وقت گووندا کی سنیتا سے منگنی ہوئی تھی اور نیلم کے ساتھ قربت کی وجہ سے ان کی ذاتی زندگی میں لڑائیاں ہونے لگیں جس کی وجہ سے نیلم اور گووندا کے تعلقات بھی ٹوٹ گئے۔