اہم ترین

سڈنی میں 180 رنز کا ہدف بھی آسٹریلیا کیلیے مشکل ہوگا، عامر جمال

آسٹریلیا کے حالیہ دورے کے دوران پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ وکٹ لینے والے بولر عامر جمال کہتے ہیں کہ سڈنی کی پچ میں ڈرامائی تبدیلیاں آئی ہیں۔ یہ بیٹنگ کے لیے سازگار نہین رہی۔

سڈنی تیسٹ کے تیسرے دن کھیل کے اختتام پر پریس کانفرنس کے دوران عامر جمال نے کہا کہ ہم چاہتے تھے کہ آسٹریلیا کو جلد سے جلد آؤٹ کردیں تاکہ ہماری برتری زیادہ رہے لیکن ہم ایسا نہ کرسکے۔

عامر جمال نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف پہلی اننگ میں حسن علی نے اچھی بولنگ کی ۔ وہ زیادہ وکٹوں کے حقدار تھے لیکن بدقسمتی سے انہین وکٹیں نہ مل سکیں۔ اور میں نے 6 وکٹیں اپنے نام کیں۔

پہلی اننگ میں اچھی بلے بازی کرنے والے بولر نے کہا کہ ہمارے بیٹرز جلد آؤٹ ہوگئے۔۔ لیکن ہم ابھی بھی کھیل میں موجود ہیں۔ اگر پاکستان نے 150 سے 170 رنز بنالئے تو یہ اچھا ہدف ہوسکتا ہے۔ کیونکہ پچ کی خاصیت بدل رہی ہے۔ چوتھی اننگ میں میں بیٹنگ آسٹریلیا کے لئے آسان نہیں ہوگی۔

عامر جمال نے کہا کہ جب تیزی سے وکٹیں گریں تو ڈرسنگ روم میں خاموشی تھی۔وہ بیٹنگ میں اپنی جگہ برقرار رکھنا چاہتے ہیں کبھی اوپر جاکر بیٹنگ کرنا نہیں چاہوں گا۔

پاکستان