اہم ترین

شاہ رخ خان اکیلے ہی پورے بالی ووڈ پر بھاری پڑگئے

سال 2023 بالی ووڈ کے بادشاہ کہے جانے والے ادکار شاہ رخ خان کے لیے بہترین سال کہا جاسکتا ہے۔ جس میں ان کی تین فلمیں ریلیز ہوئیں اور تینوں نے ہی شاندار کمائی کی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان نے پے درپے کئی فلموں کی ناکامی کے بعد 4 سال کا وقفہ لیا۔ 2019 کے بعد 2023 میں انہوں نے بڑے پردے پر انٹری دی۔ سال بھر مٰں میں ان کی 3 فلمیں ریلیز ہوئیں۔ اور کمائی کے سارے ریکارڈ توڑ ڈالے۔

پٹھان نے 1,050.30 کروڑ بھارتی روپے کمائے، جوان نے دنیا بھر میں 1,148.32 کروڑ روپے جب کہ ڈنکی نے 400 کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کر لیا ہے۔ اس طرح 2023 میں پٹھان، جوان اور گدھے کے ذریعے کل 2600 کروڑ روپے کا بزنس کیا۔

سال 2023 میں بالی ووڈ میں مجموعی طور پر 80 فلمیں ریلیز ہوئیں جن کی باکس آفس پر کل کمائی 4400 کروڑ روپے رہی ۔ لیکن اس میں سے شاہ رخ خان کی 3 فلموں کی کمائی 2600 کروڑ روپے رہی۔

اس طرح شاہ رخ خان نے پٹھان، جوان اور ڈنکی کے ذریعے 2023 میں بالی ووڈ پر راج کیا۔ راج کپور کے علاوہ کسی بھی اداکار نے ایک سال میں بیک ٹو بیک کمائی کرنے والی فلمیں نہیں دیں۔

پاکستان