اہم ترین

خوشگوار ازدواجی زندگی گزارنے کے 6 اصول

آج کی تیز رفتار زندگی میں لوگوں کے پاس اپنوں کے لیے ہی وقت نہیں ہے جس کی وجہ سے رشتوں میں ٹوٹ پھوٹ یہاں تک کہ طلاق کے رجحان میں ہولناک اضافہ ہو رہا ہے۔ ایسی صورت حال سے دوچار افراد کو لگتا ہے کہ وہ معاملات کو ٹھیک نہین کرسکتے ۔ لیکن درحقیقت ایسے بہت سے طریقے ہیں جن کے ذریعے آپ اپنے رشتوں کو ٹوٹنے سے بچا سکتے ہیں۔

ماہر نفسیات اور عائلی زندگی کے تجربے کار افراد کا کہنا ہے کہ کئی طریقوں سے آپ اپنی شادی شدہ زندگی کو بہترین طریقے سے آگے بڑھاسکتے ہیں۔

گفتگو

خوشگوار ازدواجی زندگی کے لیے میاں بیوی کے درمیان بات چیت بہت ضروری ہے۔یہ ضروری ہے کہ آپ اپنے جیون ساتھی کی بات اچھی طرح سنیں، اپنے خیالات اور جذبات کا کھل کر اظہار کریں، مسائل کو مل کر حل کریں اور ایک دوسرے کا احترام کریں۔

ساتھ وقت گزاریں

روزمرہ کی زندگی کی ہلچل میں یہ ضروری ہے کہ آپ ایک دوسرے کو وقت دیں۔ ضروری نہین کہ روز ہی کئی کئی گھنٹے ساتھ بیٹھے رہیں ۔ ہفتے میں ایک دن بھی ساتھ وقت گزار سکتے ہیں۔

باہمی احترام

کامیاب زندگی کا سب سے اہم راز ایک دوسرے کی شخصیت کو سمجھنا اور رائے کا احترام کرنا ہے۔

بھروسہ اور ایمانداری

اپنے شریک سفر پر بھروسہ کریں ۔ ہر رشتے کی بنیاد اعتماد پر قائم ہوتی ہے۔ کسی بھی رشتے میں سنگ بنیاد کا کام کرتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اپنے ساتھی کے ساتھ ایمانداری برقرار رکھنے سے بھی رشتے میں اعتماد بڑھتا اور شادی شدہ زندگی میں تحفظ کا احساس پیدا ہوتا ہے۔

مشترکہ مقاصد اور شراکت داری

زندگی مین ایک جیسے مقصد رکھنے والے جوڑوں کے درمیان بہت مضبوط رشتہ ہوتا ہے۔ اس سے تعلقات کو ایک مقصد اور سمت ملتی ہے۔

لچک

زندگی میں کئی بار مختلف قسم کے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ لیکن جو جوڑے مل کر ان چیلنجوں کا سامنا کرتے ہیں ان کا رشتہ بہت مضبوط ہوتا ہے۔

پاکستان