اہم ترین

امریکا نے حماس کی مالی معلومات حاصل کرنے کیلیے خزانے کا منہ کھول دیا

امریکا نے حماس کو مالی معاونت فراہم کرنے والے 5 افراد اور تنظیم کے مالیاتی نظام کی معلومات دینے والوں کو ایک کروڑ ڈالر انعام کا اعلان کردیا۔۔

امریکی نیوز ویب سائیٹ وائس آف امریکا کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دنیا کے مختلف ممالک میں موجود 5 افراد عبدالباسط حمزہ الحسن خیر، عامر کمال شریف الشوا، احمد سدوجہلب، ولید محمد مصطفیٰ جداللہ اور محمد احمد عبدالدئم نصراللہ حماس کو معاملی معاونت فراہم کرتے ہیں۔

امریکا ان پانچوں افراد کو پہلے ہی عالمی دہشتگرد قرار دے چکا ہے لیکن یہ لوگ امریکا کے ہاتھ نہیں آئے۔ عبدالباسط حمزہ الحسن خیر المعروف سوڈان میں مقیم ہے۔ اور وہ حماس کو تقریباً دو کروڑ ڈالر منتقل کرنے میں ملوث قرار دیا گیا ۔

امریکا نے مبینہ طور پر حماس کے لئے کام کرنے والے احمد کمال شریف الشوا، احمد سدو جہلب اور ولید محمد مصطفیٰ جداللہ حماس کو ترکیہ کے ایک سرمایہ کاری نیٹ ورک کا حصہ قرار دیا ہے۔ جب کہ نصراللہ کو ایرانی اداروں سے قریبی رابطے رکھنے والے شخص کے طور پر شناخت کیا گیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ جو بھی حماس کو عطیات دینے والے، تنظیم کے مالی مفادات کے لئے کام کرنے والے کسی ذریعے یا کمپنی کے بارے میں ٹھوس معلومات فراہم کرے گا، اسے ایک کروڑ ڈالرز تک انعام دیا جائے گا۔ یہ رقم پاکستانی کرنسی میں 2 ارب 81 کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے۔

پاکستان