پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ لاہور کسی کھلاڑی اور بزنس مین کا شہر نہیں، ذوالفقار علی بھٹو شہید کا شہر ہے
لاہور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہمارےعوامی منشور میں 10 نکات ہیں، میرا وعدہ ہے ان 10 نکات پر عمل کرکے غربت، بیروزگاری اور مہنگائی کا مقابلہ کریں گے، ہم تنخواہوں اور آمدنی ڈبل کریں گے، 300 یونٹ تک مفت بجلی فراہم کریں گے اور مفت تعلیم دیں گے، سندھ کے شہروں کی طرح ملک بھر میں مفت صحت کاعلاج دیں گے، بی آئی ایس پی پروگرام میں اضافہ کریں گے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہمیں اس ملک کی قسمت بدلنی ہے، اس کے لئے نئی سیاست کریں گے، غریب پسماندہ طبقے کی خدمت کریں گے، 90 کی تقسیم اور نفرت کی سیاست کو ہمیشہ کے لیے دفن کر دیں گے۔ کارکنوں کو گھر گھر جاکر پارٹی کا پیغام پہنچانا ہے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ لاہور کسی کھلاڑی اور بزنس مین کا شہر نہیں، ذوالفقار علی بھٹو شہید کا شہر ہے، اور میں اپنے شہر سے الیکشن لڑرہا ہوں، لاہور سے اپنا رشتہ جوڑنے کے لیے واپس آیا ہوں۔ یہ کہتے ہیں کہ ہم کیوں آئے ہیں، ہم پوچھتے ہیں وہ کیوں آئے تھے، وہ ضیاالحق اور حمید گل کی وجہ سے یہاں پر مسلط ہوئے، تو کبھی فیض کی وجہ سے اس شہر پرمسلط ہوئے، لیکن ہم کہیں اور نہیں دیکھ رہے، ہمیں نہ پٹواریوں کی اور نہ کسی اور کی ضرورت ہے، صرف عوام کا ساتھ چاہتا ہوں۔