اہم ترین

دنیا کی حسین ترین ماڈل، جس کا کوئی وجود ہی نہیں

آج کل ہر جگہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کے چرچے ہیں ۔ اس کے ذریعے ہونے والے کرشمے ہر جگہ زبان زد عام ہیں۔ اس تیک تول کی مدد سے ایسے ایسے کام کئے جارہے ہیں کہ عقل دنگ رہ جاتی ہے۔ انسان اس چیز بھی حقیقت مان لیتا ہے جس کا کوئی وجود ہی نہیں ہوتا۔ ایسی ہی ایک ڈیجیٹل ماڈل ایملی پیلیگرینی بھی ہیں جسے سوشل میڈیا پر دنیا کی سب سے خوبصورت ماڈل کہا جارہا ہے۔

ایملی پیلیگرینی کا دنیا میں کوئی وجود نہیں، انہین چیٹ جی پی ٹی نے صرف ایک سوال کے جواب میں تخلیق کیا تھا۔ لیکن اب یہ باقاعدہ ایک سیلبریٹی بن چکی ہے۔

ڈیجیہٹل ماڈل کی تخلیق کی کہانی ان کے خالق نے اپنی شناخت چھپانے کی شرط پر بتائی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ “میں نے چیٹ جی پی ٹی سے پوچھا کہ عام آدمی کے خواب میں آنے والی لڑکی کیا ہے، چیٹ جی پی ٹی نے بتایا کہ لمبی ٹانگیں اور بھورے بال لمبے والی لڑکی ۔ میں نے اسے بالکل وہی بنایا جیسا کہ چیت جی پی ٹی نے کہا، ایمیلی کی تخلیق کو میں ہر ممکن حد تک حقیقی رکھنا چاہتا تھا۔ تاکہ وہ پرکشش نظر ائے۔

ایملی پیلیگرینی کو انسٹاگرام پر انٹری دیئے صرف چار ماہ ہوئے ہیں، لیکن دنیا کے سب سے مقبول سوشل میدیا پلیٹ فارم پر اس کے ایک لاکھ 90 ہزار کے لگ بھگ فالوورز ہیں۔ جو ان کی تعریفوں کے پل باندھتے نہیں تھکتے۔ انہیں روزانہ سیکڑوں کی تعداد میں اظہار محبت اور شادی کے پیغامات بھی ملتے ہیں۔

ماڈل کو تخلیق کرنے والا شخص انسٹاگرام پر ایملی کے فالوورز اور چاہنے والوں سے چیٹ بھی کرتا ہے تاکہ اس ڈیجیٹل ماڈل کے حقیقی ہونے کے تاثر برقرار رہے۔

پاکستان