اہم ترین

الیکشن کمیشن کی سیکریٹری کے استعفے سے متعلق خبر کی تردید

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ادارے کے سیکریٹری عمر حمید کے استعفے سے متعلق خبروں کی تردید کردی ہے۔

اتوار کی دوپہر الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر خبر گردش کررہی تھی کہ کریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ اس کی وجہ ان کی خراب طبیعت قرار دی جارہی تھی۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سیکریٹری کے استعفے سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اطلاعات کی تردید کر دی ہے۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق یکریٹری الیکشن کمیشن ایک ذہین اور محنتی آفیسر ہیں اور وہ بہت اچھے طریقے سے کمیشن کا کام کر رہے ہیں۔۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پچھلے کچھ دنوں سے سیکریٹری کی صحت خراب تھی اور وہ اس سے قبل بھی میڈیکل ریسٹ پر رہے ہیں۔ اب بھی اگر ان کی صحت نے اجازت دی تو وہ جلد ہی اپنے فرائض منصبی سر انجام دیں گے۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے مزید کہا کہ لیکشن کمیشن مکمل طور پر فعال ہے اور اس کے کام میں کسی قسم کی رکاوٹ یا رخنہ نہیں ہے۔ تعطیلات کے دنوں میں بھی الیکشن کمیشن اور اس کے دفاتر کام کر رہے ہیں۔سیکرٹری کی غیرموجودگی میں کمیشن کے دونوں سپیشل سیکرٹریز احسن طریقے سے کمیشن کے کام کو چلا رہے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے بینا کے بعد نگراں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے بھی ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ افواہوں پر دھیان نہ دیں۔ سکریٹری الیکشن کمیشن واقعی علیل ہیں۔ اللہ سے ان کی مکمل اور جلد صحتیابی کی دعا کرتے ہیں۔ الیکشن کمیشن مکمل طور پر فعال ہے اور کسی قسم کا کوئی بحران نہیں ہے۔

پاکستان