جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سینیت سے الیکشن ملتوی کرانے کی قرارداد کو ان کے موقف کی تائید قرار دے دیا ہے۔
جیو نیوز کو دیئے گئے انٹرویو میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہوسکتا ہے ان کے دورہ افغانستان سے حالات کی بہتری پیدا ہوجائے۔
دو روز قبل سینیٹ میں الیکشن ملتوی کرنے کی قرارداد منظور کی گئی تھی۔ جس پر پیپلز پارتی سمیت کئی جماعتوں نے اپنا رد عمل طاہر کیا ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں انتخابات کا ماحول نہیں ہے ۔ ہم جلسوں میں نہیں جا سکتے، ہمارے جلسوں میں شرکت پر لوگوں کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔
جے یو آئی (ف) نے کہا کہ موجودہ حالات مین اگر ہم پر انتخابات مسلط کیے جاتے ہیں تو ہم الیکشن میں حصہ لیں گے، ہم الیکشن سے بھاگنے والے نہیں۔