اہم ترین

بانی پی ٹی آئی اس وقت مشکل میں ہیں تنقید نہیں کرسکتا، چوہدری نثار

سینیئر سیاستدان اور مسلم لیگ ن کے سابق رہنما چوہدری نثار علی خان کہتے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی سے ان کی 54 سال پرانی دوستی ہے، وہ اس وقت مشکل میں ہیں، کس طرح تنقید کروں۔

ٹیکسلا میں اپنے حلقہ انتخاب میں جلسے سے خطاب کے دوران چوہدری نثار نے کہا کہ کسی سیاسی جماعت کی دم پکڑ کر نہیں بلکہ عوام کی طاقت سے ایم این اے بنوں گا۔ پچھلی بار کی طرح عوام کے ووٹ پر ڈاکا نہیں ڈالنے دوں گا۔ مخالفین کو 8 فروری کو میرا ووٹر جواب دے گا۔

سابق وفاقی وزیر نے کیا کہ انہیں مخالفین پر تنقید پسند نہیں۔ وہ کارکردگی پر بات کرنا چاہتے ہیں۔ حلقے میں ان کے مخالف (غلام سرور خان)نے پی آئی اے کا بھٹا بٹھادیا۔

انکا کہنا تھا کہ ن لیگ میرے ہاتھوں میں پیدا ہوئی اور پلی بڑھی، ن لیگ میں 35 سال گزارے ان پر تنقید کرنا اچھا نہیں لگتا۔ ن لیگ سے اپنی عزت نفس کی خاطر ناراض ہوا، بزرگوں کے سامنے تو ہاتھ باندھ کر کھڑا ہوسکتا ہوں مگر بچوں کے سامنے نہیں۔

پاکستان