اہم ترین

جوان کی ہیروئن پر ہندوؤں کے جذبات مجروح کرنے کا الزام

گزشتہ برس فلم جوان میں شاہ رخ خان کے مدمقابل کام کرنے والی ہیروئن نینتھارا جنوبی بھارت کی فلم انڈسٹری میں سپر اسٹار ہیں لیکن انہیں اپنی نئی فلم کی وجہ سے ہندوٓں کے مذہبی جذبات مجروح کرنے کے الزما کا سامنا ہے۔

اداکارہ نینتھارا کی فلم اناپورنی کو ریلیز ہوئے ایک مہینہ ہو گیا ہے۔ لیکن یہ اب بھی سرخیوں میں ہے۔ یہ فلم اب تنازعات کا شکار ہو گئی ہے۔ فلم پر مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا الزام ہے۔فلم بنانے والوں کے خلاف پولیس میں شکایت بھی درج کرائی گئی ہے۔

رمیش سولنکی نامی ایک سوشل میڈیا صارف نے ان تمام نکات کو ترتیب وار ٹویٹ کرکے شیئر کیا۔ ان کے مطابق یہ فلم ہندو مخالف ہے، اور اس سے عقیدت مندوں کے جذبات مجروح ہوتے ہیں۔ صارف کے مطابق فلم میں ایک جگہ ہندوٓں کے دیوتا رام کو گوشت خور بھی بتایا گیا ہے۔

اپنی شکایت کی کاپی ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے رمیش سولنکی نے لکھا انہوں نے زی (بھارتی چینل) اور نیٹ فلکس کے خلاف شکایت درج کرائی ہے۔

رمیش سولنکی نامی سوشل میڈیا صارف نے لکھا ہے کہ اس میں ایک ہندو پجاری کی بیٹی بریانی تیار کرتے ہوئے نماز پڑھتی دکھائی دے رہی ہے۔فلم کے ذریعے لو جہاد کی تشہیر کی جارہی ہے۔ فلم اداکار فرحان نے اداکارہ کو گوشت کھانے پر اکسایا، اور کہتے ہیں کہ دیوتا رام بھی گوشت خور ہوا کرتے تھے۔ اس سے ہندوؤں کے جذبات مجروح ہوئے۔

دوسری جانب اس معاملے میں میکرز کی جانب سے ابھی تک کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

پاکستان