اہم ترین

8 ہزار میل دور سے آنے والی فٹبال ٹیم 12 گول کی شکست سے دوچار

کیریبئین جزائر کے قریب فرانسیسی زیر اثر علاقے مارٹنیک (Martinique )کی ایک فٹ بال ٹیم نے فرنچ لیگ کے لئے کوالیفائی کرنے کے لئے 8 ہزار میل کا سفر طے کیا لیکن وہ میچ 12-0 سے ہار گئی۔

برطانوی نیوز ویب سائیٹ کے مطاق گولڈن لائنز فرانسیسی ویسٹ انڈین جزیرے مارٹنیک (Martinique )کی اچھی ٹیم شمار کی جاتی ہے۔

گولڈن سن ہفتے کے روز ملک میں فٹبال کے پہلی ڈویژن کے ٹورنامنٹ لیگ 1 کے راؤنڈ آف 64 میں للی نامی ٹیم کے خلاف میدان میں اتری ۔

للی نے گولڈن لائن کو 12-0 سے شکست دے کر اپنی اب تک کی سب سے بڑی جیت حاصل کر کے فرنچ کپ راؤنڈ آف 32 تک رسائی حاصل کی۔ گولڈن سن کے خلاف 7 گول پہلے جب کہ 5 گول دوسرے ہاف میں ہوئے۔ جوناتھن ڈیوڈ اور ایڈون زیگرووا میزبان ٹیم کی جانب سے ہیٹ ٹرک اسکور کیں۔

اس شکست کے ساتھ ہی گولڈن سن ایونٹ سے باہر ہوگئی اور واپس اپنے آبائی علاقے چلی گئی۔

پاکستان